• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہپاٹائٹس کے مریضوں کو گھر پر ادویات کی مفت فراہمی

Free Supply Medicines Of Hepatitis Patients At Home

لاہور سمیت پنجاب میں ہپاٹائٹس کے مریضوں کوان کے گھروں پر ادویات کی مفت فراہمی شروع کردی گئی ہے ۔

ہپاٹائٹس پروگرام کےتحت رجسٹرڈ 40 ہزار مریض اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے۔ اس سروس کا آغاز محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے ہپاٹائٹس پروگرام کے تحت کیا گیا ہے۔

لاہور میں رجسٹرڈ 5 ہزار اور باقی اضلاع میں 35 ہزار رجسٹرڈ مریضوں کو ایک ماہ کی ادویات فراہم کی جائیں گی ،ایک ماہ بعد ہپاٹائٹس کلینک میں چیک اپ کے بعد مزید ادویات کا فیصلہ کیا جائےگا۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے وزیر خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ اس سروس کا مقصد ادویات کی چوری روکنا اور ان کا صحیح استعمال یقینی بنانا ہے، ہیلتھ پروگرام کے تحت دیگر مریضوں کو ادویات کی فراہمی شروع کی جائےگی ۔

محکمہ صحت کے مطابق ہپاٹائٹس کے مریضوں کو بذریعہ موبائل فون ،چیک اپ کی تاریخ اور ادویات کی ڈلیوری کا پیغام بھیجا جائے گا۔

تازہ ترین