گجرات(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ق کے سنیئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیر اعظم چودھری پرویز الٰہی سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی گجرات کی اہم سیاسی شخصیات نے ظہور الٰہی پیلس میں ملاقات کی اور مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ مسلم لیگ ن یوسی 7 کے سر پرست اعلیٰ مہر ارشد، ن لیگ یوتھ ونگ کے صدر بابر شہزاد، راجہ مدثر اقبال اور پیپلز پارٹی یو سی 7 کے سر پر ست اعلیٰ رفیع اللہ قریشی، ن لیگ کے مرزا صادق اور امیر حسین نے برادری کے ہمراہ چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی چودھری پرویز الٰہی نے نئے آنے والوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں مسلم لیگ ق پہلے سے زیادہ مضبو ط ہور ہی ہے۔ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ کے امیدوار ہر سیٹ پر کھڑے کرینگے۔ انہوں نے گجرات کی نامور سیاسی شخصیات مرزا غلام رسول گجن، چیئر مین نصراللہ کھو کھر، منظور حسین ڈارکی پارٹی کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔