
لیگی ہونے کے ناطے ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنا مثبت کردار ادا کریں، اس سلسلے میں چاروں صوبوں کے دورے کر کے مسلم لیگیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی کوشش کروں گا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر پہلے ن لیگی حکمران مٹھائیاں تقسیم کر رہے تھے تو کسی نے کہا کہ فیصلہ انگریزی میں ہے پہلے اس کو پڑھ لیں، جب فیصلے کی ان کو سمجھ آئی تب سے ان کے چند وزیروں، مشیروں نے نہ صرف جے آئی ٹی بلکہ قومی اداروں کے خلاف آواز بلند کرنا شروع کر دی، ن لیگ میں اچھے لوگ بھی ہیں ہم ان کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ واپس اپنے گھر آ جائیں، مل کر ملک کی خدمت کریں۔ انہوں نے بتایا کہ اظہاریکجہتی اور مسلم لیگ کی نمائندگی کیلئے چودھری شجات حسین پیر کو سپریم کورٹ جائیں گے۔ قبل ازیں اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعہ مطالبہ کیا گیا کہ نوازشریف قوم کی آواز پر دھیان دیں اور جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد فوری طور وزارتِ عظمیٰ کے عہدہ سے مستعفی ہو جائیں۔ قرارداد میں جے آئی ٹی کی جامع تحقیق اور مفصل رپورٹ پیش کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ رپورٹ میں ثبوتوں اور دیگر دستاویزات کے سامنے آنے کے بعد اس میں کوئی شبہ نہیں رہا کہ میاں نوازشریف اور ان کا خاندان منی لانڈرنگ، جعلسازی، اختیارات کے ناجائز استعمال، پاکستانی خزانے کی لوٹ کھسوٹ جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں اور وہ اقتدار میں رہنے کا جواز کھو بیٹھے ہیں۔