• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی کے سرکاری عازمین حج کیلئے دو روزہ تر بیتی کنونشن ختم ہو گیا

صوابی( نمائندہ جنگ) مذہبی امور حکومت پاکستان کی جانب سے ڈائریکٹریٹ حج کمپلیکس پشاور کے زیر اہتمام ضلع صوابی کے سرکاری عازمین حج کے لئے دو روزہ تر بیتی کنونشن اختتام پذیر ہوا جس میں ڈائریکٹر حج خیبر پختونخوا شکیل احمد سیٹھی نے خصوصی طور پر شرکت کی انہوں نے شرکاء کو حج فلائٹ شیڈول اور مکہ و مدینہ میں حکومت کی جانب سے حج کے بہترین انتظامات پر تفصیلی روشنی ڈالی اس موقع پر حج تر بیتی کمیٹی کے صدر حاجی سعید اللہ خان، ضلعی رہنما الحاج اسرار احمد، جنرل سیکرٹری حاجی مراد علی شاہ، حاجی جمشید علی، ڈاکٹر حاجی عبدالجلیل، الحاج مولانا سعید اللہ، حاجی فقیر محمد اور دیگر نے شرکاء کو حج کے پانچ آیام، عمرہ، انتظامی امور اور دیگر مناسک حج پر تفصیلی بریفنگ دی ضلعی میڈیا انچار ج حج تربیتی کمیٹی حاجی محمد شعیب کے مطابق حج تر بیتی کمیٹی ضلع صوابی کے زیر اہتمام سرکاری و پرائیوٹ سکیم کے تحت حج پر جانے والے عازمین حج مر دانہ و زنانہ کے لئے پانچواں کورس کل بروز اتوار سولہ جولائی کی صبح آٹھ بجے کرنل شیر کلے میں بمقام حجرہ حاجی خالد اختر نزد پیٹرول پمپ، چھٹا تر بیتی کورس جمعرات بیس جولائی کی صبح آٹھ بجے صوابی میں ہو گا۔
تازہ ترین