• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان: مسافر بس اور کار میں تصادم ، 5 افراد جاں بحق

Rahim Yar Khan 5 Persons Died In Collision Between Bus And Car

رحیم یار خان کے علاقے کوٹ سمابہ میں مسافر بس اور گاڑی کے تصادم میں 5 افراد جاں بحق، جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق امدادی ٹیموں نے بتایا کہ حادثہ بارش کے باعث سڑک پر پھسلن کی وجہ سے پیش آیا، جس کی وجہ سے ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا۔

مسافر کوچ لاہور سے صادق آباد جارہی تھی۔ لاشوں کو ضروری کارروائی، جب کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثے میں مسافر بس کا ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا ہے۔

تازہ ترین