• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Psx Index Decreased By 217 Points

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کی تیزی کے بعد سرمایہ کار محتاط رہے ہنڈرڈ انڈیکس میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 217 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کی تیزی کے بعد سرمایہ کار محتاط نظر آرہے ہیں ،جس کی وجہ جے آئی ٹی رپورٹ پر سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت کہا جارہا ہے۔

کاروبار کے دوران مارکیٹ میں کبھی مثبت اور پھر منفی رجحان رہا۔ کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 172 پوائنٹس کا اضافہ اور 339 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 217 پوائنٹس کمی سے 45 ہزار 418 کی سطح پر بند ہوا۔

آج حصص بازار میں 9 ارب روپے مالیت کے 16 کروڑ 55 لاکھ شئیرز کے سودے کئےگئے ۔

تازہ ترین