بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کا کہنا ہے چین کے ساتھ سرحدی تنازع پر پوری دنیا بھارت کے ساتھ ہیں۔
سشما سوراج نے راجیہ سبھا میں بیان دیتےہوئے کہا کہ چین کایک طرفہ طورپربھارت،بھوٹان ،چین کےٹرائی جنکشن میں تبدیلی کافیصلہ بھارتی سکیورٹی کیلئےچیلنج ہے۔
چین کےساتھ سرحدی تنازع پردنیاکےتمام ملک بھارت کےساتھ ہیں،تمام ممالک بھارتی موقف کوغلط نہیں سمجھ رہے،سشما سوراج کا کہنا تھا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ بھارت ڈرگیا،بھارت چین کےساتھ سرحدی معاملہ مذاکرات سے حل کرنا چاہتاہے،مذاکرات کےلئے ضروری ہے چین بھارت کی فوجیں سابقہ پوزیشن پرواپس آجائیں۔
دریں اثنا ترجمان بھارتی وزارت خارجہ گوپال باگلے کا کہنا ہے بھارت چین کے ساتھ سرحدی معاملے کا پرامن حل چاہتا ہے۔ نئی دلی میں میڈیاکوبریفنگ دیتےہوئے کہا کہ چین بھارت کےدرمیان اختلافات تنازع نہیں بنناچاہیے،بھارت چین کےساتھ سرحدی معاملےکاپرامن حل چاہتاہے، تعلقات کی بحالی کیلئے سفارتی چینلز مہیاہیں۔