• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کیمپ کا اعلان، 32 کھلاڑی مدعو

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نئی سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کے بعد رواں سال اکتوبر  میں ہونے والے دسویں ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ کے لئے قومی ہاکی کیمپ کا اعلان کردیا ہے جس میں32کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے، کیمپ 24جولائی سے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہوگا، ایشیا کپ 12سے22اکتوبر تک ڈھاکا میں کھیلا جائے گا، فیڈریشن نے جن کھلاڑیوں کو کیمپ کے لئے مدعو کیا گیا ہے ان میںمحمدعرفان، نوازاشفاق، توثیق ارشد، عاطف مشتاق ، عمادشکیل بٹ، مبشرعلی، فیصل خاور، حسن انور، تعظیم الحسن، سلیم ناظم، علی حسن، علی حسن فراز، محمدذیشان، ایمعتیق ، علیم بلال، راشد محمود، محمدرضوان جونیئر، تصوررعباس، ابوبکرمحمود، اسدعزیز، تیمور ملک، قاضی اسفند، جنیدکمال، سیدکاشف شاہ، کاشف جاوید، سمیع اللہ، محمدزبیر، سہیل منظور، (ڈیفنڈز اور گول کیپرز) محمدعرفان جونیئر، محمدعمربھٹہ، ارسلان قادر، رضوان سینئر، عبدالحلیم خان، اظفریعقوب، محمددلبر،راناعمیر، کریم خان، شاہ ارشاد، بلاول قادر، شجیہ احمد، محمدعتیق، راناسہیل ریاض ، محمدصابر، سمیع اللہ، ساران بن قمر، صغیراختر، رضوان علی، کاشف علی، علی اکبر، عمرسرفرار، فہداللہ، فرازڈار، اے جبار، محمدنوید ، نوہیزملک، محمدصابر، عمرحمیدی، فیصل راشد شامل ہیں، پی ایچ ایف کے چیف سلیکٹر حسن سردار نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ کے لئے پی ایچ ایف نے مشاورت کی ہے جس کے بعد کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا، بعض سنیئر کھلاڑیوں کی کیمپ میں واپسی ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت ہوئی تو کیمپ میں مزید کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے،پی ایچ ایف نے منتخب کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ  کیمپ کمانڈنڈنٹ فرحت  خان کو 24جولائی کو رپورٹ کریں ۔

تازہ ترین