• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب :کے الیکٹر ک عملے کا دکاندار پر تشدد فریقین نے تھانے میں درخواستیں جمع کرادیں

حب ( نامہ نگار) دکانداراور اس کے ملازمین پر کے الیکٹرک کےعملے کا وحشیانہ تشدد ، جنر ل مینجر کے الیکٹرک سمیت تین اہلکا روں کے خلا ف حب تھا نہ میں مقدمے کے لئے درخو است جمع جبکہ کے الیکٹرک انتظامیہ کی جا نب سے بھی دکا ندار اور اس کے ملا زمین کے خلاف بھی حب تھا نہ میں درخو است جمع کر ادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سوک سینٹر حب کے سامنے واقع ایم کے وائن شاپ کے ما لک ہیر اچند نے گزشتہ روز حب تھا نہ میں در خو است دی ہے کہ میں اور میر ا بھتیجا منیش کما ر اپنے دکان پر مو جو د تھا کہ شام 5بجے کے الیکٹرک کی گا ڑیو ں میں سوار درجنو ں اہلکا رجن میں جنر ل منیجر افضا ل بھر گڑی ، منیجر رمیش کما ر ، منیر احمد اور دیگر میری دکا ن میں داخل ہو ئے اور کہا کہ دکان میں کنڈا کیو ں لگا یا ہے جس پر ہم نے بتا یا کہ اس کنڈے کا با قاعدہ بل ادا کر تے ہیں جس کی رسید یں مو جو د ہیں جبکہ با قاعدہ کنکشن اور میٹر کے حصول کے لئے تین ما ہ قبل در خو است کے ای حب کے دفتر میں جمع کر واچکے ہیں مگر تا حا ل ہمیں میٹر لگا کر نہیں دیا گیا جس پر مذکو رہ اہلکا ر طیش میں آگئے اور انہو ں نے میرے بھتیجے منیش کما ر کو بری طر ح زدوکو ب کیا اور ما را پیٹا اور گا لی گلو چ کی اور قریبی دکا نداروں نے مجھے اور میر ے بھتیجے کو کے الیکٹرک کے اہلکا روں کے چنگل سے چھڑا یا لہٰذا ان کے خلا ف کار روائی عمل میں لا ئی جا ئے۔

دوسری طر ف کے الیکٹر ک کے منیجر عبدالر حمن نے بھی حب تھا نہ میں در خواست جمع کروائی ہے جس میں موقف اختیا ر کیا گیا ہے کہ وہ اپنے عملے کے ہمر اہ گشت پر تھے کہ ہم نے ایم کے وائن شاپ پر کنڈا لگا دیکھا جسے کا ٹنے کے لئے عملے نے کا رروائی کی جس پر وائن شاپ کے مالک اور ملا زمین مشتعل ہو گئے اور ہم پر حملہ کر دیا لہٰذاہیر ا لعل ، انیل کما ر ،پر کا ش کما ر اور دیگر کے خلا ف کا رروائی عمل میں لا ئی جائے۔

تازہ ترین