• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
26 Suspects Arrested In Mosul Iraq

عراقی فورسز نے موصل شہر سے 2 درجن سے زائد غیر ملکی عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق عراقی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے مغربی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ موصل میں سے 26 غیر ملکی عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں2 مرد،8 بچے اور16 خواتین شامل ہیں۔

مردوں کا تعلق چیچنیا سے بتایا گیا ہے جبکہ خواتین روس، ایران، شام، فرانس، بیلجیم اور جرمنی سے تعلق رکھتی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ان تمام غیر ملکیوں کو دارالحکومت بغداد منتقل کردیا گیا ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے گرفتار خواتین داعش کی مبینہ پولیس میں شامل تھیں۔

تازہ ترین