• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواحی علاقہ سرہ غوڑ گئی مسائل سےد وچار ‘مکینو ںکو مشکلات

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے نواحی علاقےسرہ غورگئی میں مسائل کے انبار بنیادی سہولیات کا فقدان مکین پریشان تفصیلات کے مطابق سرہ غورگئی کے مکین اس دور جدید میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں علاقے میں صفائی کی صورتحال ناگفتہ بہ ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے شدید تعفن پھیل رہا ہے اور امراض پھیلنے کا بھی خطرہ ہے علاقے میں نکاسی آب کا نظام بھی درہم برہم ہے نالیوں میں کچرہ پھنس جانے کی وجہ سےگندہ پانی سٹرک پر بہتا رہتا ہےدوسری جانب اسٹریٹلائٹس بھی ناکارہ ہیں جس کی وجہ سے سر شام ہی اندھیرا چھا جاتا ہے سرہ غوڑگئی کی سٹرکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیںاہل علاقہ نے بتایا کہ منتخب نمائندوں کی عدم توجہی کے باعث علاقہ کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے انہوں نےمطالبہ کیا ہے کہ فی الفور مذکورہ علاقے کے مسائل حل کیئے جائیں-
تازہ ترین