• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان کیخلاف کابل انتظامیہ اورمغربی اتحادی فضائی فورس کی تیاری کیلئےکوشاں

کابل(رائٹرز) افغانستان کے لئے امریکی انتظامیہ کی نئی حکمت عملی کی تیاری کے دوران کابل انتظامیہ اور اس کے مغربی اتحادی ایسی فضائی فورس تیار کرنےکے لئے  سخت محنت کر رہے ہیں جو طالبان کے خلاف جنگ میں سرکاری فورسز کو فوائد پہنچائے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں ٹیک ایئر(ٹی اے اے سی -ایئر) کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل فلپ اسٹیورڈکا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ زمین پر ناممکن فوائد پہنچائے گا۔ 7ارب ڈالرز کے4سالہ توسیعی منصوبے کا مقصد پرواز اور مرمت کے عملے کی تربیت اور افغان ایئرفورس میں جہازوں کی تعداد میں اضافہ ہے۔

تازہ ترین