وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان کو وزیراعظم بننے کا خواب دل میں دفن کرلینا چاہیے، پورے پاکستان کی چابی مانگنے والا پہلے خیبر پختونخوا کی صورتحال تو دیکھ لے۔
مردان میں جلسہ عام سے خطاب میں امیر مقام کا کہناتھاکہ عمران خان اور ان پارٹی کے لوگ حقیقت پسند بنیں، دیکھیں یہ وہی علاقہ جہاں سے مسلم لیگ ن کو 1800 ووٹ ملے تھے اور آج کیا تبدیلی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں نے عمران خان کی تبدیلی دیکھ لی ہے، فیصلہ عوام کی جے آئی ٹی کرے گی۔
امیر مقام کا کہناتھاکہ سازشوں کا دور گزر گیا اب عمل کا دور ہے، نواز شریف اور عوام کو ایک دوسرے سے کوئی جدا نہیں کرسکتا۔