ڈی جی رینجرز سندھ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو فون پر لندن اور جنوبی افریقہ کے نیٹ ورک کے ارکان کی گرفتاریوں پر بریفننگ دی۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے لیے برطانیہ اور جنوبی افریقہ کی زمین کا استعمال سنگین معاملہ ہے ۔
انہوں نےمزید کہا کہ معاملہ دونوں ممالک کی حکومتوں کے سامنے اٹھائیں گے، اس حوالے سے ڈی ریجرز ریفرنس وزارت داخلہ کو بھیجیں۔
وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ سے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور گزشتہ چند دنوں میں ساؤتھ افریقہ اور برطانیہ میں موجود نیٹ ورکس سے تعلق رکھنے والے ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالے سے بریفننگ دی۔
وزیر داخلہ نے کراچی میں امن و امان کے قیام اور قانون شکن عناصر کی سرکوبی کے حوالے سے رینجرز سندھ کی کارکردگی کو سراہا اورڈی جی رینجرز سندھ کو اس سلسلے میں مفصل ریفرنس بھیجنے کی ہدایت کی۔
ڈی جی رینجرز کے ریفرنس کی روشنی میں معاملہ ساؤتھ افریقہ اور برطانیہ کی حکومت سے اٹھایا جائے گا۔