• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد‘ لاہور‘ گوجرانوالہ کے آئی آر کمشنرز اور سیکرٹریز کو فوری تبدیل کر دیا گیا

اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر نے 16سینئر عہدیداروں کے ملک گیر ٹرانسفر آرڈرز جاری کئے ہیں۔ یہ تبادلے اِن لینڈ ریونیو سروس کے بنیادی سکیل 18سے بنیادی سکیل 20کے افسروں کے کئے گئے ہیں۔ اُردشیر سلیم طارق کمشنر کارپوریٹ اسلام آباد زون ون ریجنل ٹیکس آفس کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور اُنہیں ایف بی آر میں چیف بی ٹی بی (Broadening Of Tax Base)مقرر کیا گیا ہے۔ مس عائشہ فاروق چیف ایف بی آر اسلام آباد کو کمشنر آئی آر ڈیسک اسلام آباد زون تھری ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد مقرر کیا گیا ہے۔ آفتاب عالم کمشنر زون تھری کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس لاہور کو چیف آئی آر آپریشنز ونگ ایف بی آر اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔ عمران لطیف منہاس چیف ایچ آر ایم فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو کمشنر آئی آر کارپوریٹ اسلام آباد زون ون آر ٹی او اسلام آباد بنایا گیا ہے۔ آفتاب علی بھلیر چیف آئی ٹی ونگ ایف بی آر اسلام آباد کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم آئی ایس چیف کوآرڈنیٹر کمپیوٹر ونگ آئی آر اسلام آباد بنایا گیا ہے۔ محمد وسیم الطاف چیف ایف بی آر اسلام آباد کو کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔ خورشید احمد مروت چیف ایف بی آر اسلام آباد کو چیف ایچ آر ایم ونگ تعینات کیا گیا ہے۔ مس آمنہ فیض بھٹی سیکرٹری ایف بی آر کو ایڈیشنل کمشنر آئی آر لارج ٹیکس پیئر یونٹ لاہور بنایا گیا ہے۔ مسز سیدہ عدیلہ بخاری چیف انفورسمنٹ ایف بی آر کو چیف آئی ٹی ونگ ایف بی آر لگایا گیا ہے۔ عامر امین کمشنر زون ٹو ریجنل ٹیکس آفس گوجرانوالہ کو چیف آئی آر آپریشنز ایف بی آر مقرر کیا گیا ہے۔ شبیہہ العجاز ایڈیشنل کمشنر ایل ٹی یو لاہور کو چیف انکم ٹیکس پالیسی ایف بی آر مقرر کیا گیا ہے۔ وسیم حیات باجوہ کو سیکرٹری پراجیکٹس ایف بی آر مقرر کیا گیا ہے۔ ارشد نواز چیمہ سیکرٹری ایف بی آر کو سیکرٹری پی ٹی بی ایف بی آر مقرر کیا گیا ہے۔ مس نازیہ زیب علی سیکرٹری پی ٹی بی کو سیکرٹری ٹی پی اے ونگ ایف بی آر مقرر کیا گیا ہے۔ محمد عاصم خٹک سیکرٹری ایف بی آر کو سیکرٹری اخراجات ایف بی آر بنایا گیا ہے۔ عامر رحمان سیکرٹری پراجیکٹس کو سیکرٹری ایف بی آر ہیڈکوارٹرز لگایا گیا ہے۔ ان احکامات سے پہلے جو افسران پرفارمنس الائونس وصول کیا کرتے تھے اُنہیں پوسٹنگ کی نئی جگہ پر بھی یہ الائونس ادا ہوا کریگا۔ تمام مذکورہ عہدیدار آن لائن ایچ آر ایم ایس کی سہولت کے ذریعے اپنے آئی جے پی لاگ اِن استعمال کر کے اپنے عہدوں کا چارج فوراً دے دینگے۔

تازہ ترین