چارسدہ (نمائندہ جنگ) چارسدہ میں عالم دین سمیت تین افراد قتل معروف عالم دین شیخ الحدیث مولانا حق نواز نامعلوم ٹارگٹ کلر کا نشانہ بن گئے، دارالعلوم جامعہ محمدیہ مٹہ مغل خیل کے مہتمم کو نماز فجر کیلئے مسجد جاتے وقت نامعلوم ملزمان نے گولیوں سے چھلنی کردیا۔دوسری جانب منی خیلہ میں بچوں کی لڑائی میں بڑوں نے ہتھیار اٹھا لئے اور دو سگے بھائی قتل ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے جید عالم دین اور دارالعلوم جامعہ محمدیہ مٹہ مغل خیل کے مہتمم وبانی شیخ الحدیث مولانا حق نواز حقانی کو نامعلوم ٹارگٹ کلر نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔ مولانا حق نواز حقانی نماز فجر کیلئے مسجد جا رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم ٹارگٹ کلرز نے ان کو نشانہ بنایا ۔ مرحوم کے بہیمانہ قتل کے خلاف مٹہ مغل خیل اور دیگر علاقوں میں عوام سراپا احتجاج بن گئے اور مختلف شاہرا ہو ں کو بند کرکے ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا۔مرحوم مولانا حق نواز حقانی کا شمار جید علمائے کرام میں شمار کیا جا تا تھا ۔ مرحوم کی وفات سے دینی حلقوں میں صف ماتم مچ گئی۔ مرحوم کو بعد ازاں ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے آبائی قبرستان میں سپر دخاک کیا گیا ۔ دوسرے واقعہ میں تھانہ سرڈھیری کے حدودمنی خیلہ میں بچوں کی لڑائی میں بڑو ں نے کھو د کر آتشین اسلحہ سے فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی خانزیب ، احمد زیب پسران شمشاد جان بحق ہو گئے واقعہ کے بعد مبینہ ملزمان عثمان ، شاہ سوار ، ارشد علی ، گوہر علی فرارہونے میں کامیاب ہو گئے ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف دہرے قتل کیس کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔