• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Taliban Attacks On Kandahar Kills 40 Troops 30 Injured

افغانستان کے صوبے قندھارمیں فوجی اڈے پر طالبان کے حملے میں40 افغان فوجی ہلاک اور30 زخمی ہوگئے۔ جوابی حملےمیں 80سے زائد طالبان بھی مارے گئے۔

افغان حکام کے مطابق ضلع خاکریز کی فوجی بیس پر مسلح طالبان نے رات گئے حملہ کیا جہاں افغان فورسز اور حملہ آوروں میں کئی گھنٹے مقابلہ جاری رہا۔

حملے میں درجنوں افغان فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے جبکہ 12 لاپتہ ہیں۔ افغان ایئر فورس کے فضائی حملوں میں متعدد حملہ آور بھی مارے گئےتاہم طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

تازہ ترین