وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کچھ دیر بعد پریس کانفرنس کریں گے جس میں ان کی جانب سے اہم اعلان متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، خواجہ سعد رفیق اور اسحاق ڈار بھی پنجاب ہاؤس پہنچ گئے ہیں ۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیرخزنہ اسحاق ڈار نے پنجاب ہاؤس میں چوہدری نثار سے ملاقات کی تھی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے چوہدری نثار سے انتہائی قدم نہ اٹھانے اور معاملات کو میڈیا پر نہ لانے کی درخواست کی تھی جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی درخواست پر چوہدری نثار نے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کے لیے مہلت طلب کی تھی۔
خیال رہے کہ پاناما کیس کے معاملے پر پارٹی قیادت سے اختلافات کے بعد چوہدری نثار نے 23 اور پھر 24 جولائی کو شیڈول پریس کانفرنس ملتوی کردی تھی جب کہ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ وہ اپنے عہدے سے استعفے کا اعلان کریں گے۔
چوہدری نثار کا پیر 24 جولائی کو مختصر پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ لاہور دھماکے کے بعد میرے لیے سیاسی بات کرنا ممکن نہیں، جن معاملات پر بات کرنا تھی انہیں منسوخ نہیں ملتوی کررہا ہوں اور مجھے جو کچھ کہنا ہے وہ پریس کانفرنس میں ہی کہوں گا۔