کراچی میں طارق روڈ کے علاقے میں شہریوں نے لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔
طارق روڈ پر ڈکیتی کے لیے آنے والے ڈاکو کو شہریوں نے اس وقت پکڑ لیا جب وہ شہری سے لوٹ مار کی کوشش کررہا تھا۔شہریوں نے ڈاکو کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنادیا۔
پولیس کے مطابق شہریوں نے ڈاکو کر پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کیا۔
شہریوں نے پکڑے جانے والے ڈاکو کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔