گزشتہ ہفتے فلمی دنیا میں کئی بالی وڈ اور ہالی وڈ فلمیں باکس آفس پر چھائی رہی ہیں۔
ٹائیگر شروف آنجہانی ’’مائیکل جیکسن‘‘ کا فین بن کر اپنی پرستاروں کوزیادہ متاثر نہیں کرسکے اور ان کی نواز الدین صدیقی کے ساتھ فلم ”منا مائیکل“ نے پہلے ہفتے میں اپنے دیس میں صرف 20 کروڑ کا بزنس کیا جب کہ دنیا بھر میں منا مائیکل کا بزنس 30 کروڑ بھارتی روپے پاکستانی روپوں میں یہ بزنس 48 کروڑ ہوگیا ہے۔
اس ہفتے” صرف بالغان“ کے لیے ریلیز ہونے والی چھوٹے بجٹ کی فلم ”لپ اسٹک انڈر مائی برقعہ “ نے پہلے تین دنوں میں 6 کروڑ کی کمائی کی۔
بچوں کی ایڈوینچر فلم ”جگا جاسوس“ میں رنبیر اور کترینا کی کیمسٹری دس دنوں میں صرف کروڑوں کی ففٹی ہی مکمل کر پائی اور دنیا بھر میں” جگا جاسوس“ کا پاکستانی روپوں میں بزنس 90 کروڑ ہوچکا ہے۔
سری دیوی اور سجل علی کی” مام“ کا دنیا بھر میں بزنس پاکستانی روپوں میں85کروڑ ہوچکا ہے۔
پاکستانی فلموں میں” مہرانساء وی لب یو“ دنیا بھر میں 14 کروڑ کی کمائی کرچکی ہے جب کہ فلم یلغار کا بزنس بھی15 کروڑ سے اوپر ہے۔ عید پر روزانہ کروڑ کا چھکا لگانے والی دونوں فلمیں اب ”ٹُک ٹُک“ بزنس کر رہی ہیں۔
ہالی وڈ میں اس ہفتے ریلیز ہونے والی ورلڈ وار کے زمانے کی فلم”ڈنکرک“ دنیا بھر سے 10رب روپے کمائے اور فلم کے ہدایت کار ”کرسٹوفر نولن“ ہیں جو ”دی ڈارک نائٹ“ سمیت بیٹ مین کی تین فلمیں اور ”انسیپشن “ جیسی بڑی فلمیں ڈائریکٹ کرچکے ہیں۔
10دن پہلے ریلیز ہونے والی ”وار فار دی پلانیٹ آ ف دی ایپس“ کا بزنس 20 ارب ہوچکا ہے اور ساتھ ہی 20 دن پہلے آنے ریلیز ہونے والی فلم اسپائیڈر مین بھی اپنے جالے میں 60 ارب روپے لپیٹ چکی ہے۔
اینیمیٹیڈ ”ڈسپکیبل می“ نے دنیا بھر سے 75 ارب روپے کمالیے ہیں جب کہ ”ونڈر وومن “ اب تک 82رب روپے کماچکی ہے اور پھر بیٹ مین کے ساتھ نومبر میں فلم ”جسٹس لیگ“ میں دھوم مچانے کیلئے تیار ہے۔
مہینوں پہلے ریلیز ہونے والی ”گارجین آف دی گلیکسی“ کا بزنس 90ارب ہوگیا ہے لیکن اس فلم کا سو ارب کا بزنس کرنا اب ناممکن ہے۔ اس ہفتے بڑے بجٹ کی مہنگی فلم ”ویلیرین اینڈ دی سٹی آف اے تھاؤزنڈ پلانیٹس“ باکس آفس پر ناکام رہی اور صرف شمالی امریکا کے باکس آفس سے تین دن میں 170کروڑ روپے ہی کماسکی ہے۔