برطانیہ میں گزشتہ 4 ماہ کے مقابلے میں پہلی مرتبہ گروسری کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، متوسط اور غریب گھرانوں کے لیے گروسری کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مسائل دیکھے جا رہے ہیں۔
مارکیٹ ریسرچ فرم ورلڈ پینل کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گروسری کی افراط زر میں 4.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔
تازہ غیر پروسیس شدہ گوشت، سکن کیئر اور چاکلیٹ کنفیکشنری، ٹھنڈے مکھن، اسپریڈز، گھریلو کاغذ اور چینی لاکھوں گھرانوں کی روز مرہ کی ضروریات میں شامل اشیاء ہیں جن کی قیمتیں بڑھنے سے صارفین براہ راست متاثر ہوتے ہیں۔
توانائی کے بھاری بھر کم بلز، رہائش کے اخراجات کے ساتھ گروسری کی قیمتوں میں اضافے پر لوگ بڑی تعداد میں گہری تشویش میں مبتلا ہیں۔
ورلڈ پینل کے اعداد و شمار کے مطابق پہلے سے تیار کردہ مکسز کی فروخت میں ہفتہ بہ ہفتہ 114 فیصد اضافہ ہوا، لیکن جو لوگ اپنا بیٹر بناتے ہیں انہوں نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 یا تقریباً 6 فیصد زیادہ ادائیگی کا سامنا کیا ہے۔