کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق ہاکی اولمپئن وسیم فیروز نے پی ایچ ایف نے قومی سینئر ہاکی ٹیم کا منیجر بننے کی خواہش ظاہر کردی ہے، جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کوچنگ کے بھی خواہش مند ہے، جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں قومی خواتین سلیکشن کمیٹی میں ذمے داری قبول کرنے سے انکار کردیا ہے، وہ قومی ہاکی کو درست سمت میں لانا چاہتے ہیں، میں ورلڈ کپ، اولمپک ،چیمپئنز ٹرافی سمیت کئی عالمی مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کی تاہم میری خدمات سے فائدہ نہیں لیا جارہا ہے، اب میں خواتین ٹیم کا انتخاب کروں یہ عہدہ میرے لئے قابل قبول نہیں ہے، انہوں نے کہا ورلڈ کپ رسائی رائونڈ میں جس ٹیم نے حصہ لیا وہ ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید اور منیجر حنیف خان کی درخواست پر انہیں دی گئی تھی مگر وہ اپنی پسند کی ٹیم سے مثبت نتائج حاسل نہ کرسکے اس کے باوجود سلیکشن کمیٹی کو برخاست کردیا گیا جس پر مجھے حیرانی ہے۔