• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

Rain In Different Parts Of Karachi Weather Turns Pleasant

کراچی میں شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے بارش ہوگئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ قائد شہر میں صدر، آئی آئی چندر یگر روڈ اور اولڈ سٹی ایریا میں بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

دوسری جانب بنوں شہر اور گردو نواح میں گرج چمک کےساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ اور کشمیر میں بارش ہو سکتی ہے ۔

ادھر ڈی آئی خان، بنوں، سرگودھا، ساہیوال، ملتان ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر تیزہواوٰں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین