• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجہ شکیل حیدر کیانی کو کونسلر بننے پر مبارکباد

لندن (پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے میڈیا کوآرڈینیٹر مرزا فیصل محمود نے راجہ شکیل حیدر کیانی کو ملٹن کین کونسل کا کونسلر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کونسلر راجہ شکیل حیدر پاکستانیوں کا عظیم سرمایہ ہیں۔ انہوں نے دیارغیر میں رہتے ہوئے نہ صرف پاکستان میں جمہوریت کے لیے بے پناہ خدمات انجام دیں بلکہ انسانی حقوق کے لیے بھی آواز بلند کرتے رہے۔ فیصل محمود نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کونسلر راجہ شکیل حیدر بلاتفریق عوام کی خدمت کرتے ہوئے پاکستان کا نام اونچا کریں گے۔

تازہ ترین