• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحران ٹل گیا ‘جمہوری عمل آگے بڑھناچاہئے ‘نویدقمر،پارلیمنٹ کو چلتے رہناچاہئے،شیخ رشید

Todays Print

اسلام آباد ( ایجنسیاں )پیپلزپارٹی کے وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد امیدوار سیدنویدقمرنے کہاہے کہ بحران ٹل گیا ‘جمہوری عمل آگے بڑھناچاہئے ‘شیخ رشید کا کہنا ہے کہ افراد آتے جاتے ہیں ‘پارلیمنٹ کو چلتے رہناچاہئے جبکہ جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ نے کہاہے کہ پانامالیکس میں موجودتمام افرادکا احتساب کیاجائے۔

منگل کو قومی اسمبلی میں  خطاب کرتے ہوئےسید نوید قمر نے نومنتخب وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ خوشی کی بات ہے پاکستان میں آنے والے سیاسی بحران کے بعدجمہوری عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہوا‘خوشی ہے کہ بحران ٹل گیا ‘ جمہوری عمل آگے بڑھناچاہئے اور جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچناچاہئے ‘۔

میاں نوازشریف کی نااہلی کے بعدیہ خطرہ تھاکہ پاکستان میں عدم استحکام آئے گامگرجن عناصرکی یہ خواہش تھی وہ پوری نہیں ہوئی اور ملک کے تمام ادارے کام کرتے رہے‘سیاستدان آتے ہیں اورجاتے ہیں ،ہمیں اس کی پروانہیں کرنی چاہئے بلکہ اداروں کومضبوط بناناچاہئے ‘سیاست میں جوگندہے وہ قابل افسوس ہے اب ملک کی سیاست اس نہج پرپہنچ چکی ہے کہ اس کودوبارہ معمول پرلانابہت مشکل ہے ‘ ملک کے وسیع ترمفادمیں حکومت کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ رشیداحمدنے کہاکہ  ملک میں اسلحہ واپس لینابہت مشکل کام ہے ،بہترہوتاکہ ملک کی خارجہ پالیسی پربات کی جاتی ‘ملک تمام سیاسی جماعتوں کاہے ‘ہر سال 10لاکھ افراد بے روزگارہورہے ہیں‘4سال میں 35ارب ڈالر قرض لیاگیا‘ملک میں سب سے مہنگی ایل این جی وزیراعظم صاحب آپ لاتے ہیں ‘انہوںنے کہاکہ افرادچلے جاتے ہیں مگرجمہوریت اورپارلیمنٹ کوزندہ رہناچاہئے ،سیاست میں اتارچڑھاؤرہتاہے‘ جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ منتخب وزیراعظم کومبارکبادپیش کرتاہوں ۔

تازہ ترین