• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرجانے کے دعوے پر شیخ رشید کے وکیل نے مہلت مانگ لی

Sheikh Rasheeds Lawyer Took A Time On The Claim Of Compensation

حنیف عباسی کی جانب سے 10ارب ہرجانے کے نوٹس پر شیخ رشید کے وکیل نے جواب داخل کرنے کے لئے مہلت طلب کر لی۔

حنیف عباسی کی جانب سے شیخ رشید کو 10 ارب روپے ہرجانہ ادا کرنے کے حوالے سے کیس کی سماعت راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج گلزار خالد نے کی ۔

یہ بھی پڑھئے:حنیف عباسی کا شیخ رشید کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس

سماعت کے دوران شیخ رشید کے وکیل سردار رازق نے جواب داخل کرنے کے لئے عدالت سے مہلت مانگتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ انسداد منشیات کی عدالت کی چھٹیوں کے باعث ایفی ڈرین کیس کا ریکارڈ دستیاب نہیں ہو سکا ہے لہٰذا مہلت دی جائے تاکہ ایفی ڈرین کیس کا ریکارڈ حاصل کرکے عدالت میں پیش کیا جا سکے اور مدعاعلیہ اپنا الزام عدالت میں ثابت کر سکے۔

یہ بھی پڑھئے:شیخ رشید کا حنیف عباسی پر منشیات فروشی کا الزام

رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے مختلف ٹی وی چینلز پر شیخ رشید کی جانب سے ان کو منشیات فروش کا الزام لگانے پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف 10ارب ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے ۔

عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 17 اگست تک ملتوی کر دی ۔

تازہ ترین