پشاور (خبرنگار)شبقدر کے رہا ئشیوں نے حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کامطالبہ کیاہے ۔یہ مطالبہ انہوں نے پشاورپریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرے کے دوران کیا جس کی قیا دت مولانا رحمٰن اللہ کر رہے تھے مظا ہرین نے ہا تھوں میں پلے کا رڈز اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر اُن کے مطا لبا ت کے حق میں نعرے درج تھے مظا ہرین کا کہنا تھا کہ پچھلے ہفتے شبقدر میں ہو نے وا لی با رشوں سے نکا سی اب کا نظا م در ہم بر ہم ہو کر رہ گیا اور سا را پا نی گھروں میں داخل ہو نے کی وجہ سے اہل علا قہ کی تمام گھریلو اشیا ء تبا ہ ہو چکی ہیں جبکہ ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ سے کئی با ر را بطہ کر نے کی کو شش کی گئی مگر کو ئی شنوا ئی نہیں ہو ئی اُلٹا ٹا ل مٹول سے کا م لیا جا رہا ہے‘ اُنہوں نے وز یر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے اپیل کی کہ سیلا ب زدگا ن کو معا وضہ دیا جا ئے اور ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے قبضہ ما فیا سے ہما ری جا ن چھڑائی جا ئے ۔