• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 ہزار روپےچوری کے الزام میں برطرف ایلیٹ فورس مردان کا اہلکار ملازمت پر بحال

پشاور(نیوزرپورٹر)خیبرپختونخواسروس ٹربیونل نے پیٹی بند سے 6ہزار روپے چوری کرنے پرملازمت سے برطرف ہونے والے ایلیٹ فورس مردان کے اہلکار کی برطرفی کالعدم قراردیتے ہوئے ملازمت پربحال کردیاتاہم اہلکارکے تین سالانہ انکریمنٹس روک دینے کے احکامات جاری کردئیے ہیں فاضل ٹربیونل نے شان اصغرایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرکانسٹیبل تحسین اللہ کی اپیل کی سماعت کی ایلیٹ فورس کے اہلکار تحسین اللہ پرالزام ہے کہ اس نے اپنے ساتھی سے 6ہزار روپے چوری کئے تھے اورجرم ثابت ہونے پرمحکمانہ کارروائی کے تحت ملازمت سے برطرف کردیاگیاتھا جس کے خلاف اس نے سروس ٹربیونل میں اپیل دائرکی اس موقع پرٹربیونل کوبتایاگیاکہ درخواست گذار کوچھوٹے جرم کی بہت بڑی سزادی گئی ہے جبکہ جرم سے متعلق بھی کوئی شواہد نہیں اورنہ ہی کوئی ٹھوس ثبوت پیش کئے گئے ہیں لہذااپیل منظورکرکے برطرفی کالعدم قرار دی جائے ٹربیونل نے دلائل مکمل ہونے پراپیل جزوی منظورکرلی ۔
تازہ ترین