• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جائز مطالبات میں ڈاکٹروں کے ساتھ ہیں،چوہدری پرویز الٰہی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ  ق کے سینئرمرکزی رہنماچوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کے جائز مطالبات میں انکے ساتھ ہیں، ان پر ظلم و تشدد بند کیا جائے، حکمرانوں کو اپنے کیے کا حساب دینا ہو گا۔ وہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکمران ضرور اللہ کی پکڑ میں آئیں گے اور انہیں ڈاکٹروں و مریضوں سے بدسلوکی کا بھی حساب دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پہلے سکولوں کو پرائیویٹ کر کے تعلیم کا بیڑا غرق کیا اب سرکاری ہسپتال شہبازشریف کے من پسند افراد کو ٹھیکے پر دئیے جا رہے ہیں ۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر عاطف چودھری نے کہا کہ ہسپتالوں کی حالت بہتر بنائی جائے، ڈاکٹر ایڈہاک کے بجائے پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مستقل بھرتی کیے جائیں۔

تازہ ترین