• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان بنچ تنازعہ کیس، لاہور ہائیکورٹ میںسکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں  ملتان بنچ کیخلاف توہین عدالت کے معاملے پرآج ہونے والی سماعت کے دوران سخت سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف نے کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ خورشید انور رضوی کو سکیورٹی پر بریفنگ دی ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں لارجر بنچ 11اگست کوملتان بنچ معاملے پر کیس کی سماعت کریگا  اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔
تازہ ترین