کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پاکستان سپر ہاکی لیگ کے حوالے سے تاحال کو واضح لائحہ عمل سامنے لانے میں کام یاب نہیں ہوسکے ہیں اسی لیے ایک روز قبل اسلام آباد میں ہونے والے پی ایچ ایف ایگز یکٹیو بورڈ کے اجلاس کےشرکاء کو اس حوالے سے کوئی خوش خبری دینے اور انہیں اعتماد میں لینے میں بھی ناکام رہے، اجلاس میں موجود ارکان نے بھی روایتی انداز میں خاموشی اختیار رکھی اور فیڈریشن کے حکام سے بھی کوئی سوال نہ پوچھ سکے، پاکستان سپر ہاکی لیگ کے انعقاد کے حوالے سے پی ایچ ایف نے کسی علیحدہ کمیٹی کا قیام بھی عمل میں نہیں آیا ہے جسے غیر ملکی کھلاڑیوں سے رابطے کی ذمے داری دی جاسکے۔
پی ایچ ایف کی جانب سے تاحال فرنچائز اور کھلاڑیوں کی نیلامی کے بارے میں کسی قسم کا فیصلہ سامنے نہیں آیا جس کی وجہ سے اس ایونٹ کے بارے میں مسلسل بے یقینی کی کیفیت نمایاں ہے، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پچھلے دو سالوں سے پی ایس ایچ ایل کا شوشا چھوڑ رکھا ہے تاہم ہاکی کے شائقین کو تاحال اچھی خبر دینے میں حکام ناکام ہیں۔ اور اس لیگ پر غیر یقینی کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔