• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ ایف میں صرف دعوے،حکمت عملی کوئی نہیں،حنیف خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے سابق منیجرحنیف خان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کرنے کے باوجود ٹیم انتظامیہ کو ہٹانے کا فیصلہ حیرت انگیز ہے، جب ہمیں ہٹادیا گیا تو ٹورنامنٹ کی رپورٹ کیوں مانگی جارہی ہے۔ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہمیں فیڈریشن کے صدر اور سکریٹری کے ساتھ پرانی دوستی کی بنیاد پر ذمے داری قبول کی تھی مگراندازہ ہوا کہ کام کا انداز درست نہیں ہے۔ کوئی حکمت عملی دکھائی نہیں دے رہی ہے صرف دعوے ہی کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر ایونٹ کے بعد ٹیم آفیشلز نے جو رپورٹ ماضی میں دی ہے اس پر کتنا عمل کیا گیا، پی ایچ ایف میں کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے اسی لئے جن لوگوں کو تھنک ٹینک میں شامل کیا جارہا ہے وہ اسے قبول کرنے سے انکار کررہے ہیں، میں اللہ سے دعا گوں ہے کہ پی ایچ ایف قومی ہاکی میں بہتری کے لئے جو قدم اٹھارہی ہے اس کے اچھے نتائجمل جائیں۔ حنیف خان نے کہا کہ جب تک ڈومیسٹک ہاکی کو بہتر نہیں بنایا جائے گا ہمیں اچھے کھلاڑی نہیں مل سکیں گے، ڈسٹرکٹ اور شہروں میں ہاکی کو مضبوط بنانا ہوگا۔

تازہ ترین