• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد،گسٹا کے تحت گورنمنٹ میراں گرلز ہائی اسکول میں پروگرام

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) گورنمنٹ سیکنڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن (گسٹا) حیدرآباد سٹی کے تحت پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی منانے کے لئے گورنمنٹ میراں گرلز ہائی اسکول ہیرآباد میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ طلبہ و طالبات کے مابین ملی نغمات و تقاریر کے مقابلے ہوئے‘ پروگرام کے مہمان خاص ڈائریکٹر ایلیمنٹری‘ سیکنڈری و ہائر سیکنڈری سید رسول بخش شاہ‘ اعزازی مہمانان گرامی میں گسٹا حیدرآباد ڈویژن کے صدر احمد علی سولنگی‘ محمود احمد چوہان شامل تھے۔ پروگرام کے اختتام پر مقابلے میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات‘ جماعت ششم تا ہشتم کے سالانہ امتحانات 2016-17 ءمیں اپنے اسکولز میں ٹاپ کرنے والے 52 اسکولز کے طلبہ و طالبات‘ شجر کاری مہم اور سرکاری اسکولز میں داخلہ مہم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسکولز کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے جشن آزادی شیلڈز دی گئیں۔

تازہ ترین