• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل ماسٹر ہاکی ایسوسی ایشن نے ویٹرنز ورلڈکپ ہاکی ٹور نامنٹ کی میزبانی اسپین کو دی ہے جو اگست 2018 میں ٹریسا میں کھیلا جائے گا۔ ویٹرنز ورلڈ کپ میں چالیس سال سے زائد عمر کے کھلاڑی شرکت کرتے ہیں، اس سلسلے میں آئی ایم ایچ اے کا سالانہ اجلاس 14 اگست کو ہالینڈ کے شہر ٹل برگ میں ہوگا جس میں پانچوں براعظموں کے نمائندگان شرکت کرینگے۔ اولمپئن اصلاح الدین ایشیائی نمائندے کی حیثیت سے انٹر نیشنل ماسٹر ہاکی ایسوسی ایشن کے اجلاس میں ایشیاء کی نمائندگی کرینگے۔

تازہ ترین