• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیکرو بائیولوجی ڈیپارٹمنٹ میں اٹیچمنٹ پر تعیناتیاں قبول نہیں، پی ایچ ایف

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پاکستان مائیکرو بائیولوجسٹس فورم کے صوبائی بیان میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیاگیا کہ مائیکرو بائیولوجی ڈیپارٹمنٹ میں براہ راست تعیناتیوں کی بجائے ہمیشہ ’’ کیسواب ‘‘سے اٹیچمنٹ پر لیکچررز بھجوائے ہیں جو صوبے میں موجود دوسرے ٹیلنٹڈ مائیکروبائیولوجسٹس کے ساتھ نا انصافی ہے پی ایم ایف اس طرح کی نا انصافی پر مبنی اقدامات پر خاموش نہیں رہ سکتی ماضی میں بھی کئی تعیناتیاں ایسی ہوئی ہیں جس پر کہا جاتا تھا کہ وہ عارضی ہیں لیکن وہ سالوں سے مستقل طور پر اس وقت بھی کام کررہے ہیں پی ایم ایف یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈیپارٹمنٹ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سے اس ضمن میں نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اگر اٹیچمنٹ اوروزٹنگ لیکچررز کا معاملہ سنجیدگی سے نہیں لیا گیا تو پی ایم ایف احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔
تازہ ترین