کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشننے ملک بھر میں ہونے والے جونیئر ہاکی کھلاڑیوں کے اوپن ٹرائلز کے بعد58 پلیئرز کو شارٹ لسٹ کر لیا، اوپن ٹرائلز میں ملک بھر سے575 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس کے بعد منتخب کھلاڑیوں کے درمیان لاہور کے جوہر ٹائون اسٹیڈیم میں ہونے والے تین روزہ ٹرائلز کے بعد 58 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جس میں عون علی، عبدالرحمان، خورشید احمد ، راؤعادل، وسیم خان گول کیپرز، محمدثمین ، عاصم اقبال، فیضان سمیع، عثمان طارق، وقاص ناصر، سحرمحمد (فل بیکس)، محب خان، دانش ابرارخان، آزادعلی، حمزہ، ابراہیم ، قاضی انس یار، سہیل شیراز، فرحان یونس، ریحان بٹ، بابر سادات، اسد اقبال، عمیر بلال (ہاف بیکس) عبداللہ، اویس امین، شعیب شبیر، رومان خان، ایم الیاس ، شاہ فہد عبدالبخاری ، محب کاذو، محسن، عبدالوہاب، ایم ثقلین، علی حمزہ ، عابدعلی، معراج علی، حسن ، حارث احمد، محسن حسن ، عبدالرحمان، حمید، شیراز، فیضان علوی، نعمان علی خان، سراج حسین، اویس احمد، راناوحیدالحسن، ایم عباس، سعد احمد، عبدالمعز، حضرحیات، ایمل، زین العابدین، ایم فیصل، جاوید، ایم عثمان شامل ہیں۔