• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامہ فلم 'دی فلوریڈا پروجیکٹ 'کا پہلا ٹریلر

ہالی وڈ کی ڈرامے سے بھرپور نئی فلم 'دی فلوریڈا پروجیکٹ 'کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

شین بیکر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی چھ سالہ بچی کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنی گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران دلچسپ ایڈونچر کرتی ہے اور اپنی چھٹیاں یادگار بنانے کیلئے نت نئے پلے لینڈز، آئس کریم پارلرز اور ٹوائے شاپس کھوجنے کیلئے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ایڈونچر کا شوق پورا کرتی ہے۔

ننھی بچی کے دلچسپ سفر کے دوران اس کی فیملی مشکل وقت سے گزر رہی ہوتی ہے تاہم ننھی بچی اس کے باوجود انجوائے کرتی ہے اور انہیں بھی خوش رکھنے کی کوشش کرتی ہے۔

کرس بارگوچ، ایلکس سیک اور شین بیکر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکارولیئم ڈیفوئے،بروکلن کمبرلی،بریا وینیئٹ،کرسٹوفر ریویرا اورسلیب جونز سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں فلم میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

ڈرامے سے بھرپور اس دلچسپ فلم کو رواں سال6اکتوبر کو امریکا جبکہ آئندہ سال12جنوری کو برطانوی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین