• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاستدانوں کو میوزیکل چیئرکاکھیلنا ختم کرنا ہوگا،بیرسٹر نواب بابر خان

لوٹن (نمائندہ جنگ) لندن میں حقوق انسانی سے متعلق ممتاز قانون دان بیرسٹر نواب بابر خان نےکہا ہے کہ یہ بات قابل تعجب ہے کہ دنیا میں واحد پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں وزیراعظم کبھی بھی ٹرم پوری نہیں کر پاتا،اس معاملے پرجہاں مختلف اداروں کا کردار قابل غور ہے وہاں سیاستدانوں کو بھی اپنا مواخذہ بھی کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صورت حال سیاسی طور پرنازک ہے اور سیاستدانوں کو میوزیکل چیئرکاکھیلنا ختم کرنا ہوگا۔سیاستدان ادب، تہذیب اور شائستگی کے دائرےمیں رہ کر سیاست کریں، قومی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دینے کی روایت ڈالنی ہوگی۔جنگ سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایک برٹش پاکستانی کے طور پر وہ اس امر کے خواہاں ہیں کہ پاکستان میں بھی سیاسی استحکام اور انصاف کی فراہمی ہو اور سوسائٹی کےعام لوگوں کی بھی ہر سطح پر نمائندگی ہو۔آزادکشمیر کے حوالے انہوں نے کہا تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئےکشمیریوں کو اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔اس حوالے برٹش کشمیری ڈائیسفرا کا رول اہم ہے۔

تازہ ترین