• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ تک رسائی کا مشن،ہاکی پلیئرز آج تیاری شروع کرینگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ورلڈ کپ ہاکی ٹور نامنٹ میں براہ راست رسائی کے لئے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ایشیا کپ میں اپنی مہارت دکھانے کے لئے اس اہم ایونٹ کی تیاری بدھ سے ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں شروع کریں گے، اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں نے کیمپ کے پہلے مرحلے میں صرف فزیکل فٹنس کی ٹریننگ تک خود کو محدود رکھا، بدھ سے کراچی میں کھیل کی ٹریننگ کا آ غاز ہوگا، ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی نے پہلے مرحلے کے اختتام پر 38کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جو دوسرے مرحلے میں کیمپ میں اپنی قسمت آزمائیںگے، کھلاڑی بدھ کی رات تک کیمپ میں چیف کوچ فرحت خان کو رپورٹ کریں گے اور جمعرات سے باقاعدہ ٹریننگ شروع کریں گے، جو صبح اور شام کے سیشن میں ہوگی، تربیتی کیمپ میں کوچز کھلاڑیوں کوخصوصی مشقوں کے ساتھ ساتھ ضابطہ اخلاق کے حوالے سے لیکچر بھی دیا جائے گا ، واضح رہے کہ دسواں ایشیا ہاکی کپ رواں سال 12 سے 22 اکتوبر تک بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کھیلاجائے گا جس میں پاکستان کے علاوہ ملائیشیا، بھارت، چین، جنوبی کوریا، جاپان، عمان اور میزبان بنگلہ دیش کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

تازہ ترین