• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صارفین کو بجلی کی بہتر فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،حیسکو چیف

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیسکو چیف ایگزیکٹو آ فیسر رحم علی اوٹھو نے کہا ہے کہ صارفین کو بجلی کی بہتر فراہمی ہماری اولین ترجیح اور ہماری ذمہ داری ہے۔ حیسکو ترجمان کے مطابق ایم پی اے محمد زبیر نے حیسکو چیف رحم علی اوٹھو کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر محمد زبیر نے اپنے حلقے سے متعلق ترقیاتی کاموں کے بارے میں بات چیت میں کہا کہ ہمارے تجویز کردہ بجلی کے منصوبے مکمل کیے جائیں،افسران کو پابند کیا جائے کہ وہ صارف کا فون ضرورسنیں، حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ صارفین کو بجلی کی بہتر فراہمی ہماری اولین ترجیح اور ہماری ذمہ داری ہے،ہماری کوشش ہے کہ صارفین کو بہتر وولٹیج کے ساتھ بجلی کی سروس فراہم کی جائے جس کے لئے سسٹم کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔

تازہ ترین