• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائی کورٹ نے شاہی قلعہ میں ریسٹورنٹ کی تعمیرروک دی

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائی کورٹ نے لاہور شاہی قلعہ میں نئے ریسٹورنٹ کی تعمیر کو فوری روکنے کا حکم دیا ہے ،مقامی شہری ابدال حیدر زیدی کی درخواست پر ان کے وکلا عامر سعید راں اور احسن مسعود ایڈووکیٹس نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت اور لاہور والڈ سٹی اتھارٹی نئے ریسٹورنٹ کے ذریعے شاہی قلعہ کی تاریخی عمارت میں ردوبدل کرنے جا رہی ہیں جس کی مقامی اور عالمی قوانین اجازت نہیں دیتے اور اگر اس تعمیر کو فورا نہ روکا گیا تو اس قومی ور ثہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا .وکلا کے دلائل سننے کے بعد جسٹس عا بد عزیز شیخ نے ریسٹورنٹ کی تعمیر کا کام فوری روکنے کا حکم جاری کرتے ہوۓ ،وزیر ا علی،حکومت پنجاب ڈی جی آرکالوجی ، ڈی جی لاہور والڈ سٹی اتھارٹی اور پیپرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔

تازہ ترین