• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہی ،گیسٹرو سے3 بچے ہلاک ، درجنوں متاثر،محکمہ صحت خاموش

Todays Print

جوہی (نامہ نگار ) جوہی تعلقہ  کاچھو کے علاقے میں گیسٹرو سے3 بچے ہلاک ہو گئے، درجنوں بچے  گیسٹرومیں مبتلا بتائے جاتے ہیں تاہم محکمہ صحت بالکل خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔

علاقہ مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ  علاقے میں ڈاکٹروں کی ٹیمیں فوری طور روانہ کر کے مریضوں کا مفت علاج کیا جائے۔ہلاک ہونے والے بچوں میں 10 سالہ شاھد چانڈیو، 9 سالہ اصغر ،10 سالہ ھاشم چانڈیو شامل ہیں جبکہ مرض میں مبتلا ہونے والوں میں بختاور ،ریشماں اکرم چانڈیو، غلام زھرہ فیض محمد، بخش علی سمیت دیگر مریضوں کو مختلف پرائیوٹ اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

کاچھو کے مکینوں لیاقت چانڈیو، سوجھرو رستمانی محمد عرس ببر شوکت علی گل بھار ایاز علی سمیت درجنوں افراد نے جوہی میں  احتجاجی مظاہرہ کیا اور  میڈیا کو بتایا کہ کاچھو کے تمام چھوٹے بڑے شھروں ، دیہات  میں گیسٹرو کی وبا پھیل گئی ہے انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ  علاقے میں ڈاکٹروں کی ٹیمیں فوری طور روانہ کر کے مریضوں کا مفت علاج کیا جائے۔

تازہ ترین