• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا پاکستانی شہریوں کو طبی ویزہ جاری کرنے کا اعلان

India Announces Release Of Medical Visas For Pakistani Citizens

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے علاج کی غرض سے بھارت جانے والے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے سوشل میڈیا پر اس بات کا اعلان کیا۔

سشما سوراج کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی شہری جو علاج کے لئے بھارت آنا چاہتے ہیں اور ان کی درخواستیں زیر التوا ہیں انہیں ویزے جاری کردیے جائیں گے۔ سشما سوراج نے اپنی ٹوئٹ میں بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کو بھی ٹیگ کیا۔

گزشتہ دنوں کینسر کی شکار ایک پاکستانی خاتون فائزہ تنویر نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے اپیل کی تھی کہ انہیں سرجری کی فوری ضرورت ہے لہٰذا انہیں بھارت کا ویزہ جاری کیا جائے جس کے بعد سشما سوراج نے ویزہ جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

گزشتہ ماہ بھارتی وزیر خارجہ نے 4 سالہ پاکستانی بچے کو بھی ویزہ جاری کیا تھا جس کی دل کی سرجری ہونی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں وقتاً فوقتاً آنے والی کشیدگی کی وجہ سے دونوں ملکوں کے شہریوں کو ویزہ حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تازہ ترین