پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کا کنٹینر ایک بار پھر سڑک پر نکل آیا ہے۔
ماضی کے دھرنوں میں مقبولیت حاصل کرنے والا یہ کنٹینر اس بار مال روڈ لاہور پر عجائب گھر کے سامنے رکھا گیاہے،ڈاکٹر طاہر القادری کا کنٹینر بلٹ پروف ہی نہیں بم پروف بھی ہے۔
لوہے کی موٹی چادر سے بنا یہ کنٹینر بلٹ پروف ہی نہیں بم پروف بھی ہے، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری احتجاج کے دوران اس کنٹینر میں قیام ہی نہیں کرتے بلکہ اس سے خطاب بھی فرماتے ہیں۔
آٹھ فٹ چوڑائی اور 13فٹ لمبائی والے اس ائیر کنڈیشنڈ بم پروف کنٹینر میں داخل ہونے کے لیے7سیڑھیاں چڑھنا پڑتی ہیں۔
کنٹینر میں ایک ڈرائنگ روم ہے جسے میٹنگ کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے اور سونے کے لیے بھی،کنٹینر میں ایک باتھ روم ہے۔
کنٹینر کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ائیر کنڈیشنڈ اور اسے بجلی فراہم کرنے کے لیے جنریٹر بھی لگایا گیا ہے۔