• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن/برسلز(نمائندہ جنگ/پ ر) روزنامہ جنگ لندن کے سینئر سب ایڈیٹر سعید نیازی کے سسر کے انتقال پرسراج قاضی نے گہرے رنج وغم کااظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے اہل خانہ کو صبر اور مرحوم کے درجات کی سربلندی کے لئے دعا کی۔دریں اثنا سعید نیازی کے سسر کی وفات پر برسلز میں ایک تعزیتی نشست کااہتمام کیا جس میں سعید نیازی کے سسر کی وفات پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا گیا۔

مرزا عمران بیگ، شاہد فاروقی، اختر سیالوی، شیخ معین الدین، عظیم ڈار، ملک مفیت، مزمل خان، نقاش مشتاق اور شمعون چوہان نے مشترکہ طورپر مرحوم کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔ پاکستان پیپلزپارٹی بلجیم کے سینئر رہنما ملک اخلاق اعوان کی ہمشیرہ پاکستان میں طویل علالت کے بعد وفات پاگئیں ان کی وفات پر بھی تعزیت کا اظہار کیا گیا اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی۔

تازہ ترین