• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناغے کے دن کباب کی فروخت پر 5 ریسٹورنٹ منیجرز گرفتار

پشاور(سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے صفائی کی ناقص صورتحال اور ناغے کے دن کباب فروخت کرنے پر 5 ریسٹورانٹ منیجرز کو گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیا ض شیر پائو نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر طارق حسین اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جاوید انور کمال کے ساتھ مشترکہ کارروائی کر تے ہوئے چارسدہ روڈ اوردلہ زاک روڈ پر بیشتر ریسٹورنٹس کی چیکنگ کی۔ نا غے کے دن گوشت اور قیمے کی فروخت پر رحمان کباب اور طورے کباب دلہ زاک روڈ اور ملک میرا جان کباب چارسدہ روڈ کے منیجرز کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ صفائی کی ناقص صورتحال پر مہمند طورے کباب اور فوڈ ان فاسٹ فوڈزکے منیجر کو گرفتار کر لیا گیا۔
تازہ ترین