انڈونیشیا نے غزہ میں انڈونیشن اسپتال کے ملبے پر اسرائیلی بینر لہرانے کی مذمت کر دی۔
انڈونیشیا نے غزہ میں ایک اسپتال کے کھنڈرات پر اسرائیلی پروپیگنڈا بینر لہرانے کی مذمت کی ہے۔
اسرائیل کا پروپیگنڈا بینر گزشتہ سال ایران کے خلاف اسرائیل کی 12 روزہ جنگ کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ کسی تباہ شدہ اسپتال کے کھنڈرات پر فوجی علامات اور پروپیگنڈا کا استعمال، خاص طور پر جب اسے کسی مخصوص فوجی کارروائی سے جوڑا جائے، ایک انتہائی اشتعال انگیز عمل ہے اور اس کا کوئی جواز نہیں ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ یہ عمل ایک انسانی ہمدردی کی سہولت کی توہین ہے، جو انڈونیشی عوام کی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر تعمیر کی گئی تھی۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ اسپتال اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے دوران تباہ ہو گیا تھا۔