• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمانیوئل میکرون کا لبنان میں فرانسیسی اہلکار کی ہلاکت کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

فرانسیسی صدر ایمانیوئل میکرون نے لبنان میں زخمی ہونے والے اہلکار کی ہلاکت کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی بین الاقوامی فورسز میں شامل فرانسیسی اہلکار 18 اپریل کو حملے میں زخمی ہوا تھا۔ ایمانیوئل میکرون نے اب زخمی فرانسیسی اہلکار کی ہلاکت کا اعلان کردیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق لبنان حملے میں 1 فرانسیسی اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوئے تھے، جنہیں طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید