• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں فائرنگ، ایک پولیس رضاکار جاں بحق، دوسرا زخمی

Firing In Karachi A Police Volunteer Killed Another Injured

کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب پولیس رضاکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک رضا کار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

ایس ایس پی ملیرراؤ انوار کے مطابق دونوں رضاکارڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح ملزمان ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں گلشن اقبال کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک رضا کار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ایس ایس پی کے مطابق جاں بحق رضا کار کی شناخت جمشید کے نام سے ہوئی ہے۔

تازہ ترین