• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پڑھے لکھے نوجوان دہشت گرد تنظیموں کا ہدف ہیں، آرمی چیف

Education People Are The Target Of Terrorist Organizations Army Chief

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پڑھےلکھے نوجوان داعش اور اس سے منسلک تنظیموں کا بڑا ہدف ہیں، نوجوان طلبہ سوشل میڈیا پر دشمنوں کے بیانیے سے چوکنا رہیں ۔

آئی ایس پی آر میں انٹرن شپ کرنے والے طلبہ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ داعش اور اس سے منسلک تنظیموں سے بہت محتاط رہیں ۔

آرمی چیف جبرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان داعش اور اس سے منسلک تنظیموں کا بڑا ہدف ہیں، طلبہ سوشل میڈیا کے ذریعے مخالفانہ بیانیے سے متعلق مکمل طور پر آگاہ رہیں،نوجوان نسل شدت پسند تنظیموں سے حد سے زیادہ محتاط رہے۔

آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ہر پاکستانی ردالفساد کا سپاہی ہے،نوجوان نسل کی کامیابی کیلئے تین چیزین بہت اہم ہیں ،اللہ پر ایمان ، والدین کی خدمت اور انتھک محنت کامیابی کیلئے ضروری ہیں،ملک میں دیر پا امن کے قیام کیلئے ہر کسی کو اپنے تئیں کام کرنا ہوگا۔

آرمی چیف نے طلبہ کو انٹرن شپ پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالی نے بے پناہ ٹیلنٹ سے نوازا ہے، پاکستان کا مستقل نوجوان نسل سے وابستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل میں ملک خوشحالی لانے اور امن قائم کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔

آرمی چیف نے طلباء سے کہا کہ خود پر اعتماد، میرٹ اور آئین و قانون پر عمل کریں اور زندگی میں کامیابی کیلئے شارٹ کٹس نہ اپنائیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج محفوظ اور مستحکم پاکستان کیلئے پرعزم ہے،اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک فوج نے پاکستان کو دہشت گردی اور انتہاپسندی سے پاک کرنے کیلئے گرانقدر کامیابیاں حاصل کیں۔

تازہ ترین